نورمقدم کیس:ملزم جمیل احمد کی ضمانت منظور


اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم جمیل احمد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز محفوظ  کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ جمیل مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا باورچی ہے۔

مرکزی ملزم کی والدہ عصمت آدم کی ضمانت بھی منظور ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام اسلام آباد میں اپنے گھر پر قتل کر دیا تھا۔

تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او محمد شاہد کے مطابق نور مقدم کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے والدین کی گرفتاری 25 جولائی کو عمل میں آئی تھی۔


متعلقہ خبریں