حکومتی ٹیم آج لاہور میں مظاہرین سے مذاکرات کرے گی


 وزیراعظم عمران خان  کی ہدایت پر حکومتی ٹیم آج لاہور میں مظاہرین  سے مذاکرات کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان  نے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعظم  اور پیر نور الحق قادری نے احتجاج سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم  عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کو بھی لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممکنہ احتجاج: دیگر صوبوں سے بھاری نفری اسلام آباد طلب

حکومتی ٹیم  مظاہرین سے مذاکرات کرے گی۔ حکومتی ٹیم میں پیر نورالحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہوں گے۔

مذاکرات سے قبل پیر نورالحق قادری  نے علما کرام سے ٹیلیفونک رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی  ہے۔ عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں