دلیر مہندی کا حضورﷺ کی شان میں نذرانہ عقیدت


بھارت کے مشہور گلوکار دلیر مہندی نے نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکی ولادت باسعادت کے موقع پرخصوصی نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔

دلیر مہندی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے عید میلاد النبیؐ  کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ایک نعت بھی صارفین کی نذر کی۔

انہوں نے اپنی ویڈیو کا آغاز ایک شعرسے کیا، انہوں نے کہا ‘عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں .. صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں’.


ان کے اس انداز کو صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ کے قریب لوگ پسند کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں