عید میلاد النبیﷺ پر سیکیورٹی تناظر میں اہم شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔
عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی ، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جشن میلاد النبیﷺ، ابرار الحق نے نعت پیش کر دی
جلوسوں کے روٹ پر موبائل کی سروس مکمل طور پر معطل ہے۔ بڑے چھوٹے شہروں میں جلوسوں کےروٹ پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کےلیے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جارہا ہے۔
سندھ بھر میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
جشن میلادالنبیﷺ پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔