ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺ عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے


 ملک بھر میں  آقائے دو جہاں،نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکی ولادت باسعادت کا جشن مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں دن کا آغاز فجر کی نماز کےبعددعاوں اور درودوسلام کے ساتھ کیا گیا۔  مساجد میں ملک کی سلامتی اور مسلم  امہ کے لیےخصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جشن عید میلادالنبیﷺ: ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سما و قوالی کا اہتمام

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس  توپوں کی سلامی دی گئی۔ جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور۔ پشاور اور کوئٹہ میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا  گیا ہے۔  عاشقان رسول ﷺ نےمحافل نعت اور درودسلام بھی سجا لیں۔

ملک بھر میں جید علمائےکرام جلسوں اور محافل میں خطاب کریں گے اور سیرت النبی ﷺپر روشنی ڈالیں گے۔

جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر  چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

عاشقان رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں حضور پاک ﷺسے  محبت کا اظہار کر رہے ہیں، کہیں برقی قمقموں سے عمارتوں کو سجایا گیا ہے کہیں سڑکوں پر  خانہ کعبہ اور مسجد النبوی ﷺ کے ماڈل رکھے گئے ہیں۔ شہر شہر گلی گلی نعتیہ کلام کی گونج  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محفل میلاد کے انعقاد کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات

پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر سمیت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرآج ملک بھی عام تعطیل ہے۔

 


متعلقہ خبریں