میر حاکم محمود چوہدری، بختاور نے بیٹے کا نام رکھ دیا


محمود چوہدری اور بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود صاحبزادے کا نام میر حاکم رکھ دیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کیا ہے، انہوں نے لکھا انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھاہے۔


واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی۔


متعلقہ خبریں