حکومت کا 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان


وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی سب سے بڑی تقریب ہو گی، وزیر اعظم

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور پورے ملک میں 12 ربیع الاول سے متعلق تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: جیلوں کیلئے8.5 ارب روپے کےپیکج کا اعلان


متعلقہ خبریں