دبئی میں ڈھائی سو سال پرانے قرآنی نسخے کی نمائش


دبئی ایکسپو میں 18 ویں صدی کا قرآن پاک کا نادر نسخہ جو امریکا کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن کے پاس تھا نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

1764 کا قرآن پاک کا یہ نسخہ واشنگٹن ڈی سی کی لائبریری آف کانگریس کے خزانوں میں سے ایک ہے۔

عرب نیوز کے مطابق دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے ساتھ مکہ مکرمہ کے فریم ہوئے نقشے بھی شامل ہیں جنہیں 4 انچ کے لکڑی سے کسٹمائزڈ ٹریز سے لیس کرکے دبئی لایا گیا ہے۔

جن میں درجہ حرارت کی تبدیلی اور وائبریشن کی تشخیص کرنے والے سینسرز شامل ہیں۔


تھامس جیفرسن 1801 سے 1809 تک دو مرتبہ امریکا کے صدر بنے تھے۔کہا جاتا ہے کہ انہوں نے وکالت کی تعلیم کے دوران 20 برس کی عمر میں قرآن پاک کا یہ نسخہ خریدا تھا۔

وہ عالمی مذاہب میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے قرآن پاک کو دنیا بھر کے قانونی ضابطوں کے مقابلے میں بھی اہمیت دی ہے۔

ایکسپو چھ مہینے تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر کے ممالک اپنی اپنی پویلین کے ذریعے اپنے آرٹ، کلچر اور ایجادات کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

دبئی ایکسپو2020 مشرق اوسط، افریقا اور جنوبی ایشیا (ایم ای اے ایس اے) کے خطے میں پہلی عالمی نمائش ہے۔ یہ یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی اور 190 سے زیادہ ممالک اس میں حصہ لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں