عامرلیاقت کی فواد چودھری کو وارننگ

عامر لیاقت حسین کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو وارننگ دی ہے کہ وہ ان کے معاملات سے فاصلہ رکھیں۔

عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا کہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کے بعد پی ٹی آئی بھی چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعفی دینے کی وجہ بتا دی تو سب ہل کر رہ جائیں گے، قیامت آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ میرا گھر تباہ ہو گیا مگر حکومت نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ میں نے اپنے کروڑوں روپے کا گھر نیشنل بینک کے پاس گروی رکھا مگر مجھے قرض کے پیسے نہیں دیئے گئے۔

انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ایسی کہ مجھ پر غداری کا کیس بن جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں