صہیب مقصود کو کمر کی تکلیف لے گئی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر


قومی کرکٹر صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے،پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسرنے ان  کی انجری کا جائزہ لیا۔
پاکستان  کرکٹ بورڈ کے  میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث اب وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد صہیب مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اللہ پر بھروسہ کریں اور جب ہمیں احساس ہو جائے کہ سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے تو ہماری تمام پریشانیاں ختم ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

صہیب مقصود کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کا اسکوارڈ  کا حصہ کون ہو گا، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔


متعلقہ خبریں