ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ


فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔

اتنے سارے صارفین کا ایک ساتھ ٹیلی گرام پر رخ کرنے پر بانی پاول دروف نے فخر محسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا فیس بک کی بندش کے دوران صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا؟

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم ہمشہ سے مشکل صورتحال کو بہترین طریقے سے سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔ ٹیلی گرام حال ہی میں 1 ارب ڈاؤن لوڈز میں سرفہرست رہی ہے، جبکہ اس ایپ کے سال کے شروع تک 500 ملین ماہانہ فعال صارفین تھے۔

سگنل ایپ جو ٹیلی گرام اور واٹس ایپ دونوں کے ساتھ مقابلہ میں ہے، نے بھی نئے صارفین کو ویلکم کہا ہے، ان کے آفیشل ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ “لاکھوں نئے صارفین” ایپ میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹیلی گرام اور سگنل نے اپنی حریف ایپس کے مسائل سے فائدہ اٹھایا ہے۔ دونوں نے اس سال کے شروع میں لاکھوں صارفین کو ویلکم کیا تھا جب واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک بند، مارک زکر برگ کو چند گھنٹوں میں 10 کھرب کا نقصان

فیس بک نے گزشتہ روز اپنی سروس میں خرابی کی وجہ سے بیک بون راؤٹرز پر کنفیگریشن تبدیلوں کو قرار دیا تھا۔ آخری بار 2018 میں فیس بک کو 14 گھنٹے کے لیے بلیک آوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ 2008 میں یہ بلیک آوٹ پورے دن کا تھا۔

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب دنیا بھر میں بند ہوگئی تھی جو 6 گھنٹے بعد بحال ہوئی۔


متعلقہ خبریں