اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئی زندگی ملنے پر اللہ کا شکرگزار ہوں، اللہ ہی زندگی اور موت کے فیصلے کرتا ہے اور اللہ ہی انسان کی تدبیروں کو اللہ ہی ناکام کرتا ہے۔
اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہورسے نورخان ایئربیس ہہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ گولی ہمیشہ یاد دلائے گی کہ وطن کو امن کا گہوارا بنانا ہے، سیکورٹی والوں نے جس بہادری سے حملہ آور کو پکڑا وہ قابل داد ہے، دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ نیک خواہشات کا اظہار کرنے والی سیاسی قیادت اور تمام طبقات کا شکر گزار ہوں، گلگت سے گوادر تک عوام سے ملنے والی محبت اور دعائیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک سے نفرت کے کانٹوں کو دور کرنا ہے، امن اور بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔