واٹس ایپ بند، ٹوئٹر خوش، میکڈونلڈز سے لاکھوں نگٹس کا آرڈر


واٹس بند، فیس بک بند کیا ہوا سب نے ٹوئٹر کو ہی اپنا دوست بنا لیا، ٹوئٹر نے بھی خوشی خوشی اپنے تمام صارفین کو ویلکم کیا اور ہیلو کی ٹوئٹ بھی کی۔

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام نے اپنی سروسز ڈاؤن ہونے کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی اور صارفین سے معذرت کی۔

سب سے دلچسپ رد عمل ٹوئٹر کی طرف سے دیا گیا، ٹوئٹر کے ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا ” ہیلو ایوری ون”

اس ٹویٹ کو لاکھوں بار ری ٹویٹ کیا گیا اور عام صارفین نے ہی نہیں، انسٹا گرام، فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر نے بھی جواب دیئے۔

انسٹا گرام نے جواب دیا کہ ” ہائے اینڈ ہیپی منڈے” تو واٹس ایپ نے صرف ”ہیلو” کہنے پر اکتفا کیا۔

واٹس ایپ کے جواب پر ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ٹویٹ کیا  کہ اس پیغام کو واٹس ایپ پیغامات کی طرح خفیہ ہونا چاہیے تھا۔

کے ایف سی نے ٹوئٹر کو جواب دیا تو برگر کنگ نے انسٹا گرام سے پوچھا ” یو اوکے بیسٹی؟”

مکڈونلڈ نے پہلے ٹوئٹر سے سوال کیا کہ وہ اس شہرت کو کیسے سنبھال رہا ہے، دوبارہ پوچھا کہ وہ ٹوئٹر کے لیے کیا کر سکتا ہے۔ جس پر ٹوئٹر نے اپنے 5 کروڑ 96 لاکھ دوستوں کے لیے نگٹس لانے کا کہہ دیا۔

 

ریڈٹ نے ٹوئٹر کو ہائے بولا تو انسٹاگرام پر طنز بھی کر دیا۔ مائیکرو سافٹ نے بھی ٹوئٹس کے مقابلے میں ”ہائے ایوری ون” کہہ کر حصہ ڈالا تو الیکسا نے بھی اس موقع کو غنیمت جانا۔

ایک صارف نے مسٹر بین کے ایک کلپ کو فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور ٹوئٹر سے جوڑ کر اپنے دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں