عمر اکمل امریکہ میں: پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ

عمر اکمل امریکہ میں: پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ

کیلی فورنیا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز عمر اکمل نے امریکہ میں ناردرن کیلی فورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا ہے۔

کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمر اکمل

ہم نیوز کے مطابق وہ معاہدہ کرنے کے بعد کیلی فورنیا زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پاکستان میں مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے عمر اکمل معاہدے کے بعد اپنے پہلے میچ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سب سے معافی مانگ لی

عمر اکمل کی امریکہ روانگی کے وقت یہ خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ وہ اب امریکہ منتقل ہو رہے ہیں تاہم اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر اکمل نے اپنے پہلے میچ میں چار اوورز بھی کرائے لیکن اس میں بھی انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔

عمر اکمل کیلئے اچھی خبر

عمر اکمل کے پہلے میچ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں