عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہش ہے، وینا ملک


پاکستان کی معروف اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جائیں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان سے میزبان سے سوال کیا کہ اگر آپ کو دنیا گھومنے کا موقع ملے تو آپ عمران خان،، بلاول بھٹو یا نواز شریف میں سے کس کو ساتھ لے کر جائیں گی۔

وینا ملک نے سوال کے جواب میں کہا کہ ظاہر میں عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جاؤں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دور اندیش شخصیت ہیں لہذا میں ان سے بہت کچھ سیکھوں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ایک نئے شو کے ساتھ ٹی وی کے پردے پر نمودار ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کرنا زیادہ پسند ہے۔


متعلقہ خبریں