سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ

سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ

فائل فوٹو۔–


کراچی: پیٹرول کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق سندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پنجاب میں فی کلو سی این جی کی قیمت 8 روپے بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی این جی کی قیمت میں اضافہ سیلز ٹیکس بڑھنے اور مہنگی آر ایل این جی کی وجہ سے ہوا ہے۔

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سی این جی کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کرے۔ درآمدی سطح پر سیلز ٹیکس رعایت سے سی این جی کی قیمت گھٹ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ

اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے 10 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا جبکہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 343 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2403 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی۔


متعلقہ خبریں