دبئی ایکسپو میں یو اے ای کے بعد سب سے بڑا پویلین کس کا ؟


ایک سال کی تاخیر کے بعد ہونے والا ’دبئی ایکسپو‘ کرونا پھیلنے کے بعد سب سے بڑا عالمی ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ 

سعودی عرب “مشترکہ مستقبل کے لیے ایک متاثر کن وژن” کےسلوگن کے ساتھ سعودی عرب اس ایونٹ کا متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرابڑا شریک ہے۔

سعودی عرب نے اس عالمی موقعے پر شرکت کے لیے لوگ، فطرت ،ورثہ اور مواقع پر توجہ مرکوزکی ہے اور سعودی عرب اپنے وژن2030 کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا بڑا پویلین ہے۔

پویلین کا کل رقبہ 13،059 مربع میٹر ہے۔ یہ ایک جدید اور پائیدار ڈیزائن کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو کہ توانائی اور ماحولیاتی ڈیزائن میں پلاٹینم لیڈرشپ سرٹیفکیٹ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020: دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلے کا آغاز ہو گیا

ایکسپو کا پہلا ورژن لندن میں 1851 میں کرسٹل پیلس میں منعقد کیا گیا تھا جو خاص طور پر اس مقصد کے لیے بنایا گیا تھا۔

اس میں ایفل ٹاور کی عارضی پرکشش مقام کے طورپر 1889 میں پیرس میں دکھایا گیا تھا۔ اس کے بعد مشرق وسطیٰ میں پہلی بار ایکسپو اس کی میزبانی کر رہا ہے۔

توقع ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں چھ ماہ کے دوران 25 ملین لوگ وزٹ کریں گے۔

کوویڈ وبا کے دوران منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ٹوکیو اولمپکس تھا جو گذشتہ موسم گرما میں منعقد ہوا تھا لیکن وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اس میں تماشائیوں کو براہ راست شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

تاہم دبئی ایکسپو 2020 ایک ایسا پروگرام ہے جس میں پوری دنیا سے لوگ براہ راست شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں