قبضہ شدہ زمین واگزار کرانے کیلیے قانون کا سختی سے نفاذ کیا جائے، وزیراعظم

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبضہ شدہ زمین کو واگزار کرانے کے لیے قانون کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے۔

مہنگائی جلد کنٹرول کرلیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس میں دی۔ اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی 15 کی تکمیل آئندہ ایک سال میں یقینی بنائی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت فراش ٹاؤن اور دیگر انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

حکام نے دوران بریفنگ کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جنگلات کی زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن بھی تقریباً مکمل کی جا چکی ہے۔ شرکائے اجلاس کو سرویئر جنرل کی طرف سے کیڈسٹرل میپنگ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

غریب طبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا قومی خدمت ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اسلام آباد اور لاہور سمیت پورے ملک میں ڈیجیٹل میپنگ اور سرکاری زمینوں کی نشاندہی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس میں اسپیشل/ سائٹ ڈویلپمنٹ زونز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ڈویلپمنٹ زونز پیری اربن اسیٹلمنٹس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

حکام کا دوران بریفنگ کہنا تھا کہ منصوبے سے زمین کا بہتر استعمال اور غیر قانونی سوسائٹیوں کی روک تھام میں مدد بھی ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس دوران کہا کہ حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لیے جنگلات کی زمینوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکورٹی اور موسمیاتی تبدیلی اس وقت بشمول پاکستان دنیا بھر کے سب سے اہم مسائل ہیں۔

شفاف انتخابات کسی بھی جمہوریت کیلئے سب سے اہم ہیں، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ حکومت قبضہ شدہ زمین کو واگزار کرانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر ہدایت دی کہ قبضہ شدہ زمین کو واگزار کرانے کے لیے قانون کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیڈسٹرل میپمنگ سے ڈیڈ کیپٹل کی نشاندہی اور اس کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے گا۔


متعلقہ خبریں