سست کچھوے نے ہوائی جہاز کو روک لیا


دُنیا کے دوسرے مصروف ترین ہوائی اڈے پر کچھوے کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں

موسم کی خرابی، تکنیکی یا سکیورٹی اسباب کی بنا پر ہوائی اڈوں پر پروازوں کے تاخیر کا شکار ہونے کا تو سنا ہے مگر جاپان میں ایک کچھوا دنیا کے دوسرے مصروف ترین ہوائی اڈے پر پانچ پروازوں میں تاخیر کی وجہ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طیارے کا پورا بزنس کلاس کیبن بک،مسافر صرف مالک اور کتا

2 کلو گرام وزنی کچھوے کو ٹوکیو کے قریب ناریتا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر آہستہ آہستہ رینگتے دیکھا گیا۔ کچھوے کو دیکھنے کے بعد ٹیک آف کے لیے تیار ایک طیارے کے ہواباز نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو کال کرکے مطلع کیا۔ انہوں نے رن وے کو صاف کرنے کے لیے عملہ بھیجا۔

عملے نے کچھوے کو ہٹایا اور 4000 میٹر رن وے پر دیگر غیر مشکوک اشیا کو چیک کیا جس میں 15منٹ لگے اور پانچ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں


خیال کیا جاتا ہے کہ کچھوا ہوائی اڈے کے اسٹوریج ٹینک سے آیا ہو گا جو رن وے سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ہوائی اڈے کے کارکنوں کو کبھی کبھار رن وے سے آوارہ بلیوں، کتوں اور خرگوشوں کو ہٹانے کے لیے بلایا جاتا تھا لیکن کچھوے بہت کم رن وے پر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیلیفورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار، آزمائشی پروازیں شروع

ایک ہوائی اڈے کے اہلکار  نے بتایا ہے کہ کچھوے نے رن وے کے قریب ٹینک سے رینگتے ہوئےخود کو دھوپ میں لانے کی کوشش کی تھی ۔

ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ معلوم کریں گے کہ یہ کس قسم کا کچھوا تھا اور فیصلہ کریں گے اسے اس کے قدرتی مسکن میں واپس لایا جا سکتا ہے یا نہیں۔


متعلقہ خبریں