لاہور: لیڈی ڈاکٹر کے قتل میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار

Lahore Police

لاہورکے علاقے ڈیفنس اے میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹرکے قتل میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق دونوں ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لیڈی ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ گزشتہ رات ڈیفنس فیز 1 کی رہائشی خولہ بشارت اپنی لڑکی اپنی دوست اپنی سہیلی رجا سے ملنے اس کے گھر فیز 3 گئی تھی۔

خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار، 2فرار

گھر کے باہر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کھڑے تھے ، ڈاکوؤں نے لیڈی ڈاکٹر کو دیکھ کر اس سے موبائل فون اور پرس چھیننے کی کوشش کی ، ان کی جانب سےمزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، یہ تمام واقعہ ڈاکٹر کی دوست  نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے ورثا کو مکمل انصاف فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔

 


متعلقہ خبریں