انضمام الحق کیلئے سچن ٹنڈولکر کی دعا


بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھی انضمام الحق کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے ٹویٹ کیا کہ’ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، میں امید کرتا ہوں ہے آپ جلدی اچھے ہوجائیں گے۔

پاکستانی سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ انضی ۔۔۔ تمہارا دل۔۔ اتنا پیارا دل۔۔ اسکو لگتا ہے نظر لگ گئی ہے۔ بہت فکر ہوئی کہ اتنے پیارے دل والے کو تکلیف ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

دعا ہے کہ تم ٹھیک ہو کر جلد اپنے پیارے دل سے ہم سب کو اسی طرح خوش کرو گے جیسا تم ھمیشہ کرتے ھو۔ پیارے دوست اپنا خوب خیال رکھو ۔ جلد ملتے ہیں


متعلقہ خبریں