بابراعظم کو اب بس ایک ماہ میں بڑا ہونا ہو گا، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب بابر اعظم کو جلدی سے بڑا ہونا ہوگا ایک ماہ ہے بس ان کے پاس۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں میدان سے باہر کھلاڑیوں کو جذبہ و حوصلہ دینا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے کپتان کو تگڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ 92 میں ہمارے پاس نصرت فتح کی قوالی تھی اس ٹیم کے لیے بھی کچھ ایسا کرنا ہوگا، کپتان کا رول بہت اہم ہے ٹیم کو اٹھانا اس کا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے پاس ایک پلان ہونا چاہئے اور سب سے اہم چیز پاکستان کو جتوانا ہے۔

رمیز راجہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے بعد ہمیں ٹرائینگلولر سیریز کرانی پڑی گی کیونکہ اس طرح کی سیریز مداحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔


متعلقہ خبریں