سندھ: وزیراعظم نے اہم ٹاسک دیدیا، آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے متعلق اہم ٹاسک دیا ہے۔ انہوں ںے واضح طور پرکہا کہ سندھ میں آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی۔

پورا کراچی گندا، ابلتے گٹر، ٹوٹی سڑکیں،شیم آن سندھ حکومت، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سندھ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے عوام سے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کی ہمیں فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صوبے کی جو حالت کی ہے اس سے وزیراعظم بخوبی آگاہ ہیں۔

سندھ حکومت فنڈز دینے کی پابند ہے، کے ایم سی کوریونیو خود بنانا ہوگا، عدالت

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے تسلیم کیا کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی وجہ سے مشکلات ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے لیے کے فور اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے وفاق مکمل کرے گا۔


متعلقہ خبریں