دورہ منسوخی: شیخ رشید کو سب پتہ چل گیا، جلد بتائیں گے


وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس کیوں گئی، کل یا پرسوں تفصیلات شیئر کروں گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو انگلینڈ میں تھریٹ تھے وہ وہاں کیوں گئے؟

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بغیر شائقین کرکٹ کھیلنے کی آفر کی تھی، معاملے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے میل اور میسجز ایکسپوز کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی، شیخ رشید

گزشتہ روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی،فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ پریکٹس کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سیکیورٹی دی،ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ،ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں،جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی۔

اپوزیشن نیوزی لینڈ ٹیم کامعاملہ ہم پرڈال رہی ہے،پتہ نہیں آخری وقت نیوزی لینڈ نےکیافیصلہ کیا،ایک دن آئے گا یہ سب یہاں کھیلنے آئیں گے، پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں،گھبرانے کی کوئی بات نہیں ، ایسا ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔


متعلقہ خبریں