ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، آئندہ ووٹ چوری کرناممکن نہیں،مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، آئندہ ووٹ چوری کرناممکن نہیں ہوگا۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی،ن لیگ کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ حکومت کو بخوبی ہے لیکن خود ن لیگ کو نہیں۔

آج بھی ن لیگ کو ہرانے کیلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں، ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکارنہیں ہونا چاہیے اور نہ اس پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:شریف ایک ہیں، دشمن 20 سال سے پراپیگنڈا کر رہا ہے، مریم نواز

لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کرکے دوبارہ آنا چاہتے ہیں،میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا،پورے ملک میں ووٹ کو عزت دوکا بیانیہ چل رہا ہے اور یہی بیانیہ ہماری پہچان ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ہر ادارہ اپنی بقاکی جنگ لڑ رہا ہے،ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں،اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں