طیارے کا پورا بزنس کلاس کیبن بک،مسافر صرف مالک اور کتا


بھارت میں ائیر انڈیا کی ایک پرواز میں شہری نے آرام سے اپنے پالتو کتے کے ساتھ سفر کرنے کے لیے پورا بزنس کیبن بک کروالیا

تفصیل کے مطابق ممبئی سے  چنئی جانے والی پرواز میں جے کلاس یعنی کے بزنس کلاس کے تمام ٹکٹ ایک ہی مسافر نے خریدے۔ پورے کیبن میں دو ہی سوار تھے ایک مالک اور دوسر اس کا پالتو کتا۔

طیارے کے بزنس کلاس کیبن میں بارہ سیٹیں تھیں۔  ممبئی سےچنئی کے درمیان سفر کے لیے بزنس کلاس کی ایک سیٹ کا ٹکٹ کم از کم چالیس ہزار روپے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا مہنگا ترین بمبار طیارہ حادثے کا شکار

مسافر نے تمام سیٹیں صرف اپنے پالتو کتے کے آرام اور عیش کے ساتھ سفر کے لیے خریدیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں ائیر انڈیا پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دیتا  ہے۔


متعلقہ خبریں