بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ مستعفی


بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کانگریس پارٹی میں اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا۔

امریندر سنگھ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی تضحیک محسوس کر رہے تھے، انہوں نے کانگریس پارٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران استعفیٰ دیا۔

استعفے سے قبل سونیا گاندھی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا اور انہیں بتایا کہ عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

 


متعلقہ خبریں