لڑکی کو ٹیلی فون پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

موبائل فون کال سستی ہو گئی

لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں لڑکی کو فون پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی مقامی ڈیپارٹمنٹل سٹور پر ملازمت کرتی ہے  اور ایک لڑکا اسے کئی روز سے  ٹیلی فون پر تنگ کر رہا تھا، باربار منع کرنے کے باوجود وہ باز نہ آیا۔

خاتون نے تھانے میں رپورٹ کی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مالک نے تنخواہ کا تقاضہ کرنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  55 سالہ ملازم کارخانے میں مالک سے تنخواہ لینے گیا تھا جس نے تعیش میں آ کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے ملازم کا چہرہ اور جسم جھلس گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں