ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ؟ وفاقی کابینہ کل غور کرے گی


وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری بجھوائی گئی ہے جس پر وفاقی کابینہ  غور کرے گی ۔

ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کےلئے اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔

کابینہ میں 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین ،ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی،نادرا کے ممبران کی تقرری پر وزارت داخلہ کی سمری منظوری کےلئے پیش ہوگی۔

قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ میں امیگرنٹس کے محافظ کے تقرری اور تبادلہ پر غور ہوگا۔

ایف بی آر کے ڈیٹا بنک کےہیک ہونے کے بعدآپریشنل ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ، پینل سرچارج کی چھوٹ ، رویت ہلال سے متعلق قانون سازی بھی کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

دیا میر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو، کابینہ کمیٹی نجکاری کے دس اگست کے فیصلوں میں ترمیم کی توثیق اورکابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق  بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

ای سی سی کے 9 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق  بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مقدمات کی اورسیز پاکستانیز سے متعلق سمری منظوری کے لئے پیش ہوگی۔


متعلقہ خبریں