بھارتی میڈیا دیکھ کر لگتا ہے کہ دہلی کا سقوط ہو گیا ہے، معید یوسف

بھارتی میڈیا دیکھ کر لگتا ہے کہ دہلی کا سقوط ہو گیا ہے، معید یوسف

اسلام آباد: مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا دیکھیں تو لگتا ہے کہ دہلی کا سقوط ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔

ہندوستان کو بڑی شکست ہوئی ہے، شیخ رشید احمد

ہم نیوز کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی امورمعید یوسف نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرتے رہیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے اور وہاں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔

چار ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان اسلام آبادمیں جمع، آئی ایس آئی میزبان

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہی بھی مہاجر کیمپ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر باڑ اس لیے لگائی تاکہ دہشت گردی نہ ہو۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے امن کی خاطر طالبان کو امریکہ کے ساتھ بٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان میں دلچسپی صرف امن و استحکام کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دنیا کی 8 انٹیلی جنس ایجنسیوں کے چیفس پاکستان آئے تھے۔

افغانستان کے مفرور نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی کو قتل کردیا گیا؟

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ میں کورونا کی صورتحال خراب ہے۔


متعلقہ خبریں