نوواک جوکووچ نے کچن سنبھال لیا


عالمی نمبر ون سربیئن ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی کچن میں برتن دھونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

نوواک کی اہلیہ جیلینا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ٹینس اسٹار کو کچن میں کھڑے برتن دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ساتھ ہی وہ اپنی اہلیہ سے سربین زبان میں گفتگو بھی کررہے ہیں جب کہ جیلینا اس دوران ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سربیا کے نواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن جیت لیا

نوواک کی اہلیہ کے پوچھنے پر ٹینس اسٹار بتاتے ہیں  کہ کچن میں یہ ان کی  تیسری شفٹ ہے۔


نوواک اہلیہ سے پوچھتے ہیں تم کیا کر رہی ہو؟ اس پر اہلیہ جواب دیتی ہیں میں ایک اچھی بیوی کی طرح ویڈیو بنا رہی ہوں۔

دونوں کی دلچسپ گفتگو اور ٹینس اسٹار کے گھر کے کام میں ہاتھ بٹانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ مداحوں نے نوواک کو کچن میں کام کرتا دیکھ کر خوشگوار حیرانی کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کی بیٹی سے 10 ماہ بعد ملاقات، ویڈیو وائرل

کھلاڑی کی اہلیہ نے ویڈیو پر مزاحیہ کیپشن درج کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ نوواک کی تیسری شفٹ ہے۔ انہوں نے اپنے خاوند کو ‘موسٹ ویلیو ایبل پلیئر’ کے خطاب سے بھی نوازا۔

 

 


متعلقہ خبریں