وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر اطلاع چھٹیوں پر اساتذہ کی تنخواہ کٹے گی
پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا سکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہو گی۔ خواتین اساتذہ سینڈل اور سنیکر پہن سکیں گی۔ سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔
مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر پہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اساتذہ کو سردیوں میں خوبصورت رنگ اورڈیزائن کے سویٹر،کوٹ اور جرسی پہننا ہوں گے۔
مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں گے۔ اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کے بھی پابندی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان ہو گیا
محکمہ تعلیم نے ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔