افغانستان: اجتماعیت کی حامل حکومت کے متمنی ہیں، شاہ محمود کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات

افغانستان: اجتماعیت کی حامل حکومت کے متمنی ہیں، شاہ محمود کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جی 20 کی طرف سے افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

گوادر اور کوئٹہ دھماکوں کے خودکش بمبار افغانستان سے آئے، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی دے مایو سے ہونے والی ملاقات میں کہی ہے۔

پاکستان اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات بھی ہوئے جس میں افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے ہونے والی بات چیت میں کہا کہ اہم علاقائی وعالمی امورپر پاکستان اوراٹلی کے نقطہ نظرمیں مماثلت حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے مہمان وزیر خارجہ لیوگی دے مایو سے کہا کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے افغان خانہ جنگی کے مضمرات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم افغان صورتحال پریورپی یونین کے بہت سے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب سے ہونے والی گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں اگست کے وسط میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ افغانستان میں اجتماعیت کی حامل حکومت کا متمنی ہے۔

وزیر خارجہ نے ملاقات میں زور دیا کہ عالمی برادری افغانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ خانہ جنگی اور مہاجرین کی یلغار جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے افغانوں کی مالی معاونت بھی ضروری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے اطالوی ہم منصب سے کورونا کے دوران اٹلی میں ہونے والی ہلاکتوں پراظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا جب کہ اٹلی کے وزیر خارجہ نے اںخلا کے عمل میں شہریوں کی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں