جیف بیزوس کا لمبی زندگی جینے کا خواب


دنیا میں ہر کوئی لمبی زندگی جینے کی خواہش رکھتا ہے اور یہ خواہش دنیا کے امیر ترین شخص کی بھی ہے، ارب پتی جیف بیزوس اور یوری ملنر ایسی بائیوٹیکنالوجی فرم کو فنڈز دے رہے ہیں جس کا مقصد عمر کو بڑھانا ہے۔

الٹس نامی لیب کے لیے امریکہ اور برطانیہ میں 270 ملین ڈالر اکٹھے کیے گئے ہیں تاکہ جانوروں اور ممکنہ طور پر انسانوں میں سیل ری پروگرمنگ ٹیکنالوجی کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: جیف بیزوس کو بڑا جھٹکا، امریکی حکومت نے ایلون مسک کا ساتھ دیا

پروگرام میں ایک جاپانی ڈاکٹر شنیا یاماناکا بھی شامل ہیں جنہوں نے سیل ریپروگرامنگ میں تحقیق کی اور انہیں اس تحقیق کے لیے 2012 کا نوبل انعام دیا گیا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ خلیوں میں صرف چار مخصوص پروٹینز کو شامل کرکے انہیں دوبارہ پرانی حالت میں واپس لایا جاسکتا ہے جو جانوروں کو نئی زندگی کی طرف لاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاند پر جانے کا خواب، جیف بیزوس ایک بار پھر میدان میں آگئے۔

2016 میں بھی ایسی ہی تحقیق میں ایک سیل بنایا گیا تھا جس کا تجربہ چوہوں پر کیا گیا، جس کے مثبت اثرات دیکھے گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی صرف خلیوں کو جوان نہیں بناتی، بلکہ انہیں سٹیم سیلز میں تبدیل کر کے ان کے کردار کو بھی بدل دیتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں پر آزمانا اب بھی بہت خطرناک ہے۔

 


متعلقہ خبریں