دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرنے والی شرٹ تیار

دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرنے والی شرٹ تیار

واشنگٹن: سائنسدانوں نے دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ ٹی شرٹ تیار کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے ٹی شرٹ کی تیاری کے لیے لچکدار کان نینو فائبر کا استعمال کیا ہے۔ رائس یونیورسٹی کے محققین کی قیادت میں متعدد امریکی یونیورسٹیز کے اشتراک سے اسمارٹ شرٹ کی تیاری میں 2 سال لگ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ایسا دھاگا تیار کیا جسے نینو میٹر کی سطح تک باریک اور لچک دار کابن کے ریشوں کو لپیٹ کر موصل بنایا گیا جو شرٹ کی تیاری میں استعمال ہوا۔

خوردبینی سطح پر بال سے باریک 22 مائیکرو میٹر کے 7 کاربن ریشوں سے بنائے گئے 3 بنڈلز کو دھاگے کی تیاری میں استعمال کیا گیا جسے اسمارٹ شرٹ کے ساتھ سی کر ایک رضا کار کو پہنایا گیا۔

محققین نے بجلی کے موصل یہ دھاگے آرام دہ اور پائیدار قرار دئیے اور دھڑکنوں کی مسلسل نگرانی کے باوجود اسمارٹ شرٹ پہلی بار پہننے والے رضا کار کو بے چینی محسوس نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار، آزمائشی پروازیں شروع

محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ شرٹ نہ صرف دھڑکنوں کی نگرانی کرتی ہے بلکہ ان کا کئی گھنٹوں تک کا ریکارڈ بھی محفوظ کرلیتی ہے۔ اسمارٹ شرٹ کی تیاری میڈیکل سائنس کے لیے ایک اہم کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ شرٹ کی تیاری کے ذریعے مستقبل میں بڑے بڑے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور انسان دل کی بیماری سمیت متعدد مسائل سے وقت سے قبل آگاہ ہوسکے گا۔


متعلقہ خبریں