شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے کرپشن سے جائیدادیں بنائیں، شہباز گل

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے نکل جانے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے تھے لیکن شہباز شریف نے چند روز قبل کراچی کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کو ایک سیاسی حقیقت قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں