کراچی میں پھر بارش، پانی جمع، گاڑیوں کی لمبی قطاریں،کل بھی تیار رہنا

کراچی میں تیز ہوائیں اور بارش: دیواریں گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا.

گلشن اقبال،ملیر،یونیورسٹی روڈ،شارع فیصل، بلوچ کالونی اوراطراف میں تیز بارش جاری ہے،نارتھ کراچی میں  بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔

ناگن چورنگی اور اس  کے اطراف میں شدید بارش کے باعث  شاہراہوں پر پانی جمع ہونا شروع ہو گیا۔

جوہرموڑسےسہراب گوٹھ جانےوالےنیپا پل کےقریب کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس کےباعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کاسلسلہ مزید ایک روز تک جاری رہے گا۔

کراچی کے علاقوں سعدی ٹاون میں 41 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 30، سرجانی ، نارتھ کراچی 28،فیصل بیس 23، ڈی ا یچ اے ،ماڈل ابزویٹری 22، جناح ترمینل 21، مسرور بیس 19،سرجانی 18،کیماڑٰ ی 13، ناظم آباد 11 اور قائد آباد میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی ہلکی، کبھی تیز، بارش آئی،گرمی گئی، لوگ لطف اٹھاتے رہے

کراچی میں بارش کا  آغاز ہوتے ہی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب حالات کا جائزہ لینے ضلع وسطی پہنچ گئے۔ لیاقت آباد، کریم آباد، تین ہٹی، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

شہری بارش کامزہ اٹھانے گھروں سے باہر نکل آئے، مسلسل تین دن کی بارش نے شہریوں  کے موڈ کو بھی خوشگوار بنا دیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کو نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات  کیں، کہا۔ تمام عملہ فیلڈ میں موجود رہے شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئیں۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ  تیز بارشوں کی پیش گوئی کو سامنے رکھتےہوئے سندھ میں رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،کراچی واٹربورڈ اور  واسا کو الرٹ رہنےکی ہدایات  جاری کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں