پاکستان کے لیے اچھی خبر: کم لاگت کی ایئر لائن فلائی جناح کا معاہدہ طے

پاکستان کے لیے اچھی خبر: کم لاگت کی ایئر لائن فلائی جناح کا معاہدہ طے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایئرعربیہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر فلائی جناح کے نام سے نئی ایئر لائن بنا رہے ہیں۔

امریکی ایئر لائن کا آواز کی رفتار سے تیز مسافر طیارے خریدنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ایئرعربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن محمد الثانی نے ملاقات کی ہے۔ جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان بھی موجود تھے۔

ایئر عربیہ ابوظہبی کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ملاقات کے دوران پاکستان کی کمرشل ہوا بازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران ایئر عربیہ گروپ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل ہو۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے بیرون ملک سے کمرشل ایئر لائنز میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت اور ٹریول سیکٹرز میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

حکومت غریب کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ لیکسن گروپ پاکستان اور ایئرعربیہ کے مابین کم لاگت کی ایئر لائن شروع کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایئر لائن پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم: پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر اظہار تشویش، برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ نئی ایئرلائن کے شروع ہونے سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں سفر و سیاحت کے شعبوں کی مدد کرے گی۔


متعلقہ خبریں