مرغی پال،ہو جا خوشحال:معیشت بہتر نہ ہوئی، لوگ خود انڈے کھا گئے

مرغی پال اسکیم مؤخر، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

فوٹو: فائل


وزیر اعظم عمران خان کی مرغی پال اسکیم پر کارکردگی رپورٹ تیارکر لی گئی، ملکی معیشت کی بہتری کا خواب ادھورا رہ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی معیشت میں اضافے کے لیے مرغی پال اسکیم کا منصوبہ کارآمد ثابت نہ ہوا،مرغیاں لینے والوں نے انڈے مارکیٹ میں بیچنے کی بجائے گھر میں کھا لیے،کچھ لوگوں کی مرغیوں نے تو انڈے بھی نہ دئیے ۔

حکومت سے سستی مرغیاں لینے والوں میں 3 فیصد لوگوں کی مرغیاں مر بھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے:گھریلو مرغبانی اسکیم : وزیراعلی خیبر پختونخوا نے  200خواتین میں 5، 5مرغیاں تقسیم کیں

مرغی پالنے والے 80 فیصد لوگوں نے اسکیم کو سراہا ہے،90 فیصد  نے مرغیاں مزید پالنے کو ترجیح دی ہے جبکہ 19 فیصد لوگوں نے مرغی پال اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے سے توبہ کر لی۔

پنجاب بھر میں پچھلے دو مالی سالوں میں 8 لاکھ 50 ہزار مرغیاں شہریوں میں تقسیم کی جانیں تھیں، محکمہ لائیو اسٹاک نے 7 لاکھ 36 ہزار 9 سو مرغیاں تقسیم کیں،ہدف کے مطابق پچھلے 2سالوں کے دوران 1 لاکھ 13 ہزار مرغیاں تقسیم نہیں کیں گئیں۔


متعلقہ خبریں