عائزہ خان کا دلکش انداز


پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنا ایک اور برائیڈل فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شئیر کر دیا۔

اداکارہ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید اور سنہری رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہن رکھا ہے۔ تصویر میں عائزہ نے امرا سید کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جس میں عائزہ کے خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر بے تحاشہ مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا خوبصورت انداز

عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، ان کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام  پر فالورز 90 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں