طالبان قیادت کی ملا عمر کی قبر پہ حاضری

طالبان قیادت کی ملا عمر کی قبر پہ حاضری

کابل: افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت نے بانی ملا عمر کی قبر پہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ہے۔ غالب امکان ہے کہ طالبان  قیادت کی جانب سے حاضری شوری کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر دی گئی ہے۔

طالبان شوریٰ کا اجلاس ختم: حکومت سازی سے متعلق مشاورت مکمل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پہ زیر گردش تصویر کے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ افغان صوبے زابل کی ہے جہاں طالبان کی اعلیٰ قیادت بانی ملا عمر کی قبر پہ حاضری دینے گئی ہے۔

اس ضمن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی ملا عمر کی قبر پہ حاضری دینے کے لیے جانے والے طالبان قافلے کی قیادت موجودہ امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کی ہے۔

اس حوالے سے طالبان رہنما عبدالحمید حماسی نے تصدیق کی ہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت ملا عمر کی قبر پہ گئی ہے تاہم زیر گردش تصویر کے حوالے سے انہوں نے کچھ نہیں کہا ہے۔

طالبان نے ملا عمر کے آخری ٹھکانے کی تصاویر جاری کردیں

افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس کچھ دیر قبل اختتام پذیر ہوا ہے جس کی صدارت امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کی ہے۔ اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم ترین فیصلے کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں