ریڈ کراس، افغانستان کے 25 اسپتالوں کی فنڈنگ بند کرنے کا عندیہ


کابل: بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) مالی مشکلات کے پیش نظراگست کے آخر تک افغانستان میں 25 اسپتالوں کی مالی امداد ختم کر سکتی ہے۔

افغانستان میں بنیادی مسئلہ بھوک نہیں، ریڈ کراس

برطانوی خبر رساں روئٹرز اور آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق یہ عندیہ ریڈ کراس کمیٹی کے ترجمان ڈیوگو الکانتارا نے ایک بیان میں دیا ہے۔

ڈیوگوالکانتارا نے عالمی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ افغانستان میں ہم اسپتال کے شعبے میں متبادل پائیدار اسپورٹ میکانزم تلاش کرنے کے لیے حکومتی وزارتوں، عطیہ دہندگان اور تنظیموں کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن توقع یہی ہے کہ اگست کے آخر تک اسپتال پروگرام کو مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئی سی آر سی کے پاس طویل مدت میں صحت عامہ کے مکمل طور پر کام کرنے والے شعبے کو برقرار رکھنے کا مینڈیٹ یا وسائل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل میں آئی سی آر سی نے کہا تھا کہ اس کے گورننگ بورڈ نے 2023 اور 2024 کے اوائل میں آنے والی لاگت میں 43 کروڑ سوئس فرانک (475.30 ملین ڈالر) کی کمی کی منظوری دی ہے جب کہ کچھ مقامات پر آپریشنز کو واپس لینے کی بھی منظوری دی ہے کیونکہ انسانی امداد کے بجٹ میں کمی متوقع ہے۔

ترجمان آئی سی آر سی نے کہا کہ درپیش مالی مشکلات میں تیزی آئی ہے، امارت اسلامیہ افغانستان کے حکام کے ساتھ شفافیت، صحت کی خدمات کی مکمل ذمہ داریوں کی وزارت صحت عامہ کو متوقع واپسی کی توقع ہے۔

سی ٹی اسکین کا بہانہ ، جہلم کے اسپتال میں چور نے مریضہ کو لوٹ لیا

میڈیا کے مطابق جنیوا میں قائم یہ تنظیم افغانستان میں صحت کے دیگر پروگراموں کو جاری رکھے گی جن میں معذور افراد کی بحالی میں مدد بھی شامل ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے زیر انتظام افغان وزارت صحت کے ترجمان نے اس سلسلے میں تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

آئی سی آر سی اسپتال پروگرام میں بنیادی طور پر 33 اسپتالوں کا احاطہ کیا گیا تھا جن میں سے آٹھ کو پہلے ہی مرحلہ وار ختم کردیا گیا تھا۔اس میں 10ہزار سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں اور کچھ طبی سامان کی ادائیگی کی گئی ہے۔ یہ اسپتال ڈھائی کروڑ سے زیادہ افراد پر مشتمل علاقوں میں طبی خدمات مہیا کررہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے جہاں 2023 کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے منصوبے پر صرف 25 فیصد امداد دی گئی ہے جب کہ درخواست کردہ بجٹ کو 4.6 ارب ڈالرز سے کم کرکے 3.2 ارب ڈالرز کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کیلئے چینی برآمد کرنے کا کوٹہ ختم

خبر رساں اداروں کے مطابق سفارتکاروں اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان کی تقریباً تین چوتھائی آبادی کو اس وقت انسانی امداد کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں