اٹلی کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی


اٹلی کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑکنے سے پوری عمارت تباہ ہوگئی۔

ٹاور کے 20ویں فلور پر لگی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آکر عمارت کے گرد موجود 20 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

ریسکیو عملے نے عمارت سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا، 60 فٹ بلند عمارت میں  70 سے زائد فیملیاں رہائش پذیرتھیں۔


مقامی مئیر کا کہنا ہے کہ زخمیوں یا اموات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، تاہم فائر فائٹرز کی ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر اپارٹمنٹ کو چیک کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد جاں بحق

60 میٹر بلند عمارت ایک حالیہ ترقیاتی منصوبے کا حصہ تھی جسے مخصوص طرز پر تیار کیا گیا تھا جس کی چھت پر ایلومینیم سیل بھی شامل تھی ،جو آگ لگنے کے بعد جل کر سڑک پر ٹکڑوں میں گر گئیں۔

آگ بجھانے کے لیے 12 سے زائد فائر فائٹرز کی ٹیم نے کام کیا لیکن 3 گھنٹوں بعد بھی مکمل قابو پایا نہ جا سکا۔


متعلقہ خبریں