کتے کہیں کے: رن وے پہ رن، لے اڑی گن



شہر قائد کراچی کے ایئرپورٹ کے رن وے پر کتے گھومنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہم نیوز کے مطابق  رن وے پر کتوں کی موجودگی کا اس وقت پتہ چلا جب ایک نجی ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کر رہی تھی۔  پرواز میں موجود ایک مسافر نے کتوں کی ویڈیو بنا لی۔

دبئی چلو: اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی ریپڈ ٹیسٹ، ریپڈ فلائی

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتے رن وے پر آزادنہ گھوم پھر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ 23 اگست کی شام کا ہے۔ موقع پر موجود برڈ شوٹر نے  تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کو مار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں