ملک میں 5 کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل


ملک میں پانچ کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےعوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ پہلی ڈوز کے اٹھائیس روز بعد دوسری ڈوز لگوائیں۔

این سی او سی کا کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 81 افراد جاں بحق

این سی او سی نے 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دیا ہے۔ 10 ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ھو گا۔

این سی او سی کے مطابق تمام صوبوں کو ان فیصلوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

این سی او سی نے ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے ھوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید قرار دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں