کراچی : حکومت سندھ نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
سندھ: سرکاری اسکولوں کے لیے اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ 13 ستمبر سے 26 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں لیے جائیں گے۔
اس ضمن میں حکومت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئی بی اے سکھر جی ایس ٹی اساتذہ کے لیے امیدواران کے ٹیسٹ 19 ستمبر کو لے گا جب کہ پی ایس ٹی اساتذہ کے امیدواران کے ٹیسٹ 19 ستمبر سے 26 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں لیے جائیں گے۔
ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے تقریباً 4 لاکھ امیدواران ٹیسٹ دیں گے۔ اساتذہ کے لیے امیدواران سے ٹیسٹ کورونا ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے۔
‘‘سندھ کے ایک لاکھ 35 ہزار اساتذہ سائنس، ریاضی پڑھانا نہیں جانتے‘‘
سندھ کے سابق وزیر تعلیم سعید غنی نے مئی 2021 میں کہا تھا کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔
صوبہ سندھ کے موجودہ وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے اس وقت بتایا تھا کہ اس مقصد کے لیے حکومت کی جانب سے اشتہارات بھی دیے گئے ہیں۔ اس وقت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ملازمت کے حصول کے لیے درخواستیں دی تھیں لیکن کورونا کی وجہ سے امیدواران کے ٹیسٹ نہیں لیے جا سکے تھے۔
یاد رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے کورونا ویکسینیشن کی شرط لازمی ہے۔ اس وقت ملازمت کے لیے دی جانے والی درخواست کے ساتھ ویکسینیشن سرٹیفکٹ جمع کرانا ضروری ہے۔
سندھ: نقل مافیا کے سامنے بے بس انتظامیہ کا اساتذہ پر غصہ
حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے امیدواران تحریری ٹیسٹ بھی دینے کے مجاز نہیں ہیں۔