واشنگٹن: امریکی حکام نے افغانستان سے ایمرجنسی فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہ کیے جانے پر کیا گیا ہے۔
ہتھیار ڈالنے کا لفظ میری لغت میں نہیں، اس کے بجائے مرنا پسند کرونگا: احمد مسعود
عالمی خبر رساں ایجسنی کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے اعلان کے بعد انخلا کےآخری دنوں میں ہماری ترجیح فوجی اور فوجی آلات ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اپنےفوجیوں کے ساتھ اتحادیوں کی فوج نکالنے میں بھی مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ تیزی سے انخلا کرنے کے لیے کابل ایئرپورٹ سے 24 گھنٹے میں 95 فلائٹس اڑان بھریں گی۔اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہر 39 منٹ بعد ایک طیارہ کابل سے روانہ ہوگا۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ پراس وقت بھی پانچ ہزار چار سو امریکی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ پرامیگریشن، سفارتخانے کا عملہ تمام افراد کی اسکریننگ کررہا ہے لیکن کابل میں امریکی سفارتخانے پر کوئی فوجی اہلکار متعین نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان کربی کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کے ساتھ ہر مرحلے پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طالبان کوآگاہ کررہے ہیں ہماری کیا چیک پوائنٹس ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ انخلا کا مشن وقت پر پورا ہو۔
امریکی اراکین پارلیمنٹ کا غیر قانونی دورہ افغانستان
پریس بریفنگ میں ہینک ٹیلر نے بتایا کہ ہمارے کمانڈرزطالبان کو بتارہے ہیں کہ کونسی دستاویزمطلوب ہیں؟ اور کونسی دستاویزات درکار ہیں؟ جولوگوں کوایئرپورٹ کےاندرانٹری دیں۔ اس موقع پر جان کربی کا کہنا تھا کہ ہم نکل جائیں گے توائیرپورٹ کی سیکیورٹی بھی ہماری ذمہ داری نہیں رہے گی۔
ٹام ہینک نے میڈیا کو بتایا کہ آخری فلائٹ تک بحفاظت نکالنے کے لیے ہمارے پاس کئی طریقےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کیسے خود کو محفوظ طریقے سے نکالنا ہے؟
ایک سوال کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا کہ دو کانگریس ارکان نے کس طرح فلائٹ بورڈ کی نہیں پتہ؟ فلائٹ میں کیا گنجائش تھی؟ کتنےمسافرلانےتھےاس وقت نہیں بتایاجاسکتا؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ وہ فوجی طیارےمیں سوارہوکر ہی افغانستان گئے۔
افغانستان میں بننے والی حکومت میں تمام طبقات کی نمائندگی ہو، تاجکستان
جان کربی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے اس کے علاوہ افغانستان کے تمام پڑوسیوں کا معاملے میں کردار اہم ہے۔