پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے اپنے منفرد فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیر کر دی۔
عائزہ خان کے جہاں خوبصورت عروسی ملبوسات میں تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، وہیں سفید کپٹروں میں ” پائن ایپل ” تھامے فوٹو شوٹ نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان یا دیپیکا پڈوکون ؟
تصاویر کے نیچے صارفین عائزہ کے اس انداز کو بھی خوب پسند کر رہے ہیں، جبکہ ہزاروں لوگ تصاویر کو لائیک کر چکے ہیں۔
View this post on Instagram
عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، ان کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالورز 90 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ روز بھی عائزہ نے اپنے اکاونٹ پر اپنے اداکارہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ برائیڈل شوٹ شئیر کیا تھا، جسے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں لائیکس ملے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔