بلوچستان کے علاقے گچک میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور انہیں اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ عسکری حکام ، عزیز اقارب اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
راولپنڈی :کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی:آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی
کیپٹن کاشف گزشتہ رات دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہو ئے
سینئر فوجی افسران اور لواحقین کی نماز جنازہ میں شرکت pic.twitter.com/wKrQGFOWxo— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 22, 2021