وزیراعظم کا چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی تک پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے انکار

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی سابق کرکٹر کو پی سی بی کا چیئرمین بنانا چاہتے ہیں جن میں قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اور وسیم اکرم کا نام آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایک یا دو روز میں نئے چیئرمین پی سی بی کا فیصلہ کریں گے۔

رواں سیزن میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں کھیلی جائے گی، احسان مانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان احسانی مانی کی کارکردگی سے ناخوش ہیں جس وجہ سے انہوں نے ان کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں 2018 میں چیئرمین پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں